MrJazsohanisharma

کابل ملٹری اسپتال پر حملہ 25 افراد جان بحق 50 سے زائدزخمی



کابل (ویب ڈیسک)  افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ملٹری اسپتال پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے دروازے پر دھماکوں کے بعد حملہ آور اسپتال میں گھس گئے۔ طالبان سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔  خبر ایجنسی کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اسپتال حملے کی ذمہ داری قبول نہی کی۔

حملے میں ایک گن مین اور ایک خودکش بمبار شامل تھا جنہوں نے سردار محمد داؤد خان ملٹری ہسپتال کو نشانہ بنایا، یہ ہسپتال کابل بہت قریب ہے۔ ہسپتال میں سابق افغان حکومت اور موجودہ طالبان کے زخمی فوجیوں کو طبی امداد دی جاتی رہی تھی۔  حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔


طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حملہ اسلامک سٹیٹ کے متعدد ارکان کی جانب سے کیا گیا ہے جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی تھا  جس نے ہسپتال کے گیٹ پر اپنے آپ کو بارودی دھماکے سے اڑا دیا۔ ہسپتال کے باہر بارود سے بھری ایک کار بھی دھماکے سے تباہ ہوئی ہے جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی  متعدد طالبان جنگجو جان بحق ہوئے ہیں ۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post