اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف فتح پر مبارکباد دی ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کو مسلسل چوتھی فتح پر مبارکباد ہو۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو نمیبیا کے خلاف کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قومی کرکٹ ٹیم کو نمیبیا کے خلاف کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شاہینوں نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، نمیبیا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی آئندہ میچز میں بھی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.