یوفون 4Gنے ملک بھر میں دس ہزار جدید اوپے پوائنٹ آف سیل مشینوں پر موبائل ریچارج کی سہولت پیش کردی
پاکستانی موبائل کمپنی یوفون 4Gنے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ملک بھر میں دس ہزار جدید او پے (OPay) پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں پر آسان موبائل ٹاپ اپ کی سہولت فراہم کردی ہے۔ یوفون 4G صارفین ملک بھر میں پیٹرول اسٹیشنز، شاپنگ اسٹورز اور دیگر عوامی مقامات پر نصب ان مشینوں کے ذریعے اپنے موبائل فونز میں باسہولت طریقے سے بیلنس ریچارج کرسکیں گے۔
او پے ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی موبائل پیمنٹ فن ٹیک کمپنی ہے جو جدید ترین موبائل ٹاپ اپ سلوشنز سمیت جدید ترین ادائیگی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ او پے کے دس ہزار پی او ایس مشینوں کے موجودہ فعال نیٹ ورک پر یوفون ٹاپ اپس کی فراہمی سے صارفین کو ایک محفوظ اور صارف دوست طریقہ کار کے ذریعے اہم عوامی مقامات جیسے کہ پٹرول اسٹیشنز، فارمیسی اسٹورز، شاپنگ مالز وغیرہ پر ٹاپ اپ ادائیگیوں کی سہولت حاصل ہو گی۔ اضافی ٹاپ اپس او پے کے پی او ایس تاجروں سے خریدے جاسکتے ہیں اور ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لئے بل انوائس پر پرنٹ کیے جائیں گے۔
اس اشتراک پر تبصرہ کرتے ہوئے یوفون کے ہیڈ آف پروڈکٹ پورٹ فولیو مینجمنٹ (وائرلیس) شہباز خان نے کہا کہ ”یوفون 4G ٹیلی کام اور فن ٹیک شعبوں میں اہم مشترکہ منصوبوں پر کام کرتا رہا ہے تاکہ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ آسانی اورسہولت پہنچاسکے۔ او پے کے ساتھ ہماری شراکت داری ہماری سروس کے دائرہ کار کو دس ہزار اضافی پوائنٹس آف سیل تک بڑھائے گی۔ صارفین کی بہتر سہولیات تک رسائی بڑھانا یوفون 4G کے اپنی خدمات کے معیار میں اضافے کے عزم کا حصہ ہے تاکہ صارفین کو اعلیٰ ترین معیار کا تجربہ فراہم کیا جاسکے۔“
او پے پاکستان کے نائب صدر زیب خان نے کہا کہ ”یوفون کے ساتھ ہمارے اشتراک سے صارفین کی تعداد اور رابطوں میں اضافہ ہوگا جس سے تاجروں کی کاروباری آمدن میں ترقی ہوگی۔ میں پاکستانی صارفین کے لیے ایک جدید ترین سہولیت کی فراہمی شروع کرنے پر نہایت خوشی محسوس کررہا ہوں کیونکہ کبھی بھی کہیں بھی اپنے موبائل میں بیلنس لوڈ کرنے کی سہولت سے صارفین کو بے مثال آسانی حاصل ہوگی، اور یہی اوپے کمپنی کا مقصد ہے۔“
پی او ایس مشینوں کے ملک گیر نیٹ ورک سے موبائل ٹاپ اپس کا عمل مزید محفوظ، آسان اور جدید ہوجائے گا، تاکہ یوفون 4Gاپنے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے اپنے طویل مدتی عزم کو مزید آگے بڑھا سکے۔