ہنسنا منع نہیں ہے 4 مزے کے لطیفے : سیٹ نمبر 3

جج (ملزم سے):  کیا ثبوت ہے کہ تم موٹروے پر اوور سپیڈ نہیں جارہے تھے؟
ملزم:  جناب اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے کہ میں اپنی بیوی کو واپس لانے سسرال جارہا تھا۔

جج :  اس معصوم کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔

--------------------


سگنل پر کار رکی تو ایک فقیر مانگنے کو آیا،،
کار میں بیٹھی عورت بولی ،تمہاری شکل کچھ جانی پہچانی لگتی ہے 
فقیر بولا:   میڈم وی آر فرینڈز آن فیس بک

------------

اُستاد : دنیا میں کتنے بڑےاعظم ہیں 
شاگرد :  4
اُستاد:کون کون سے
شاگرد:  قائداعظم،مغل اعظم، سکندراعظم اور چوتھا میرا چچا حاجی اعظم ۔

--------------

سردارجی اپنے دوست کے ساتھ ایک جنگل سے گزر رہے تھے۔ اچانک فائر کی آواز سنی، سردار جی نے جلدی سے اپنے دوست کا جائزہ لیا اور پوچھا " گولی تمہیں لگی ہے؟"
"نہیں" دوست نے حیرانی سے کہا: 
"ہا ئے مر گیا..... پھر مجھے ہی لگی ہوگی۔‘‘

سردار جی نے چیخ ماری اور بے ہوش ہو گئے





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post