دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کو ہارٹ اٹیک، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری 8 افراد جان بحق ہوگئے
سوات (ویب ڈیسک) سوات کے سیاحتی مقام کالام میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کالام کے چم گڑھی نامی علاقے میں پیش آیا تاہم حادثے کی نوعیت یا وجوہات بارے مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ٹرائبل نیوز کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوکر نیچے کھائی میں گرگئی۔ حادثہ گاڑی کے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بونیر سے ہے جو سیر و سیاحت کی غرض سے سوات آئے ہوئے تھے۔ یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز داؤد خیل، بنوں میں بھی اسی طرح کے ایک ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.