الف انویسٹمنٹس گروپ دبئی نےدبئی کے مشہور پاکستانی اسٹریٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی پہلی برانچ کا پاکستان میں افتتاح کردیا
کراچی، 13 اکتوبر، 2020۔ دبئی میں شریعہ انویسٹمنٹس اور فنانشل سروسز انڈسٹری میں قائدانہ کردار کے حامل کاروباری گروپ الف انویسٹمنٹس نے پاکستان میں ایک اور مستند فوڈ چین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں دبئی کے کاروباری ادارے پاکستانی اسٹریٹ فوڈ چین املی چلی (Emly Chilli) نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کردیا ہے۔ ریسٹورنٹ نے بہت سے مقامات میں پہلے کراچی شہر کا انتخاب کیا ہے کیونکہ یہ ملک کا معاشی مرکز ہے۔ یہ آؤٹ لٹ شاہراہ قائدین پر واقع گنجان آباد علاقے پی ای سی ایچ ایس میں موجود ہے۔ یہاں مختلف اقسام کے پاکستانی کھانے پیش کئے جاتے ہیں جو کراچی کی اسٹریٹس پر عام دستیاب ہیں لیکن یہاں صارفین کو خوشگوار ماحول میں صفائی ستھرائی اور نفاست کے ساتھ فیشن ایبل انداز سے کھانے پیش کئے جائیں گے۔
یہ ریسٹورنٹ فوڈ انڈسٹری میں 11 سالہ تجربہ رکھتا ہے اور دبئی میں ایک جانا پہچانا نام ہے۔ گزشتہ سالوں میں اس ادارے نے صفائی ستھرائی اور ذائقہ کی بنیادی اقدار پر زور دیا اور اعلیٰ معیار برقرار رکھ کر اپنی غیرمعمولی ساکھ قائم کرلی ہے۔ فوڈ انڈسٹری پاکستان میں بدستور پرکشش بزنس ہے اور رہے گا کیونکہ لوگ اسے بھرپور اہمیت دیتے ہیں کیونکہ وہ اسے ایک دوسرے سے جڑنے اور تعلق مستحکم کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے الف انویسٹمنٹس کے گروپ سی ای او آصف جبار نے کہا، "ہم کراچی میں املی چلی کے آغاز پر پرجوش ہیں۔ ہم نے دبئی میں 11 سال قبل پہلے بین الاقوامی مقام پر آغاز کیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ان مزیدار ذائقوں اور منفرد مینو کو یہاں پیش کیا جائے جنہوں نے املی چلی کو دبئی سے پاکستان تک انڈور اسٹریٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ایک بڑا نام بنا دیا ہے۔"
الف انویسٹمنٹس پاکستان کے سی ای او احمد مبشر شاف نے کہا، "املی چلی پاکستان میں متعارف کرایا جانے والا مثالی برانڈ ہے۔ یہاں نہ صرف صاف ستھرے ماحول میں کھانا تیار کیا جاتا ہے بلکہ ہم اس بات سے بھی واقف ہیں کہ بہت سے پاکستانی اپنے دبئی کے سفر میں املی چلی کے ذائقے سے روشناس ہوچکے ہیں۔ ہم دیگر شہروں میں بھی اسکے آغاز کے لئے پرجوش ہیں۔"
اسکے مینو میں مختلف اقسام کے رول، بن کباب اور گروپ کی شکل میں آنے والوں کے لئے باربی کیو پلیٹرز شامل ہیں۔
گروپ نے پاکستانی مارکیٹ میں بہت زیادہ مواقع کا مشاہدہ کیا ہے اور اسکے بعد ہی اس نے یہاں کام کی شروعات کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پرعزم ہے کہ کراچی میں کامیابی سے افتتاح کے بعد اسے ملک کے دیگر شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا۔
الف انویسٹمنٹس گروپ دبئی میں قائم ہوا اور سال 2009 سے مارکیٹ میں کاروباری افراد کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ شریعہ انویسٹمنٹس اور فنانشل سروسز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے کے ساتھ یہ اہم سرمایہ کاری کے مواقع، سرمایہ کاری، اثاثہ اور پورٹ فولیو مینجمنٹ خدمات میں اپنا مسلمہ ریکارڈ رکھتا ہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.