پشاور اور فیصل آباد میں پروگرام شروع ہوگیا ، پورے پاکستان میں کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے۔ عمران خان

 پشاور اور فیصل آباد میں پروگرام شروع ہوگیا ، پورے پاکستان میں کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے۔ عمران خان

اسلام آباد :   وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پورے پاکستان میں کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے۔ پشاور اور فیصل آباد میں پروگرام شروع ہوگیا ہے جس سے مستحق اور پسماندہ طبقہ مستفید ہوگا۔ جب ایک ریاست مستحق افراد کے گھر کھانا پہنچانے کی ذمہ داری لے گی اور مستحق افراد دو وقت کی روٹی کھا سکیں گے تو اللہ کی برکت پاکستان پر نازل ہوگی۔ دوسرے شہروں سے مزدوری کے لیے آئے مزدوروں کے لیے مزید پناہ گاہیں کھولیں گے۔ اتوار ایک ساتھ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کو لاہور، پشاور اور فیصل آباد تک وسعت دینے کی ورچوئل افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مقصد کے تحت وجود میں آیا تاہم اس راستے پر نہیں چل سکا۔ آج ہم پر زیادہ قرضے ہیں مشکل حالات ہیں اور عوام پر خرچ کرنے کے لیے پیسہ کم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس کے باوجود اللہ کا ہمیں حکم ہے کہ اس راستے پر چلیں تو یہ راستہ قانون کی بالا دستی اور انسانیت کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری کلیدی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقے کی دیکھ بھال کو قبول کریں۔

 عمران خان نے وزرائے اعلیٰ کو ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کے پروگرام کے آغاز پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کو اندازہ نہیں کہ یہ کتنا بڑا کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک ریاست مستحق افراد کے گھر کھانا پہنچانے کی ذمہ داری لے گی اور مستحق افراد دو وقت کی روٹی کھا سکیں گے تو اللہ کی برکت پاکستان پر نازل ہوگی کیونکہ یہ میرا ایمان ہے۔ اس موقع پر سیلانی ٹرسٹ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے خوش قسمت لوگ ہیں جو کام آپ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں کی عوام سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post