کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی، پاکستانی نژاد خاندان کو گاڑی تلے روند کر قتل کردیا گیا: ’یہ دہشت گردی کا واقعہ اور کینیڈین معاشرے کا امتحان ہے‘

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی،   پاکستانی نژاد خاندان کو  گاڑی تلے روند کر قتل کردیا گیا: ’یہ دہشت گردی کا واقعہ اور کینیڈین معاشرے کا امتحان ہے‘



کراچی (ویب ڈیسک)   کینیڈا جیسے کچیر الثقافتی  ملک میں بھی مسلمان محفوظ نہیں ۔   کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو گاڑی تلے روند کر قتل کردیا گیا ہے۔ جس کی بڑے بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے وہیں ۔یہ واقعہ اتوار کی شام اونٹاریو کے شہر لندن میں پیش آیا تھا جب 20 سالہ مقامی شخص نے اپنی گاڑی اس خاندان پر اس وقت چڑھا دی تھی جب وہ اپنے گھر کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے۔ اس واقعے میں اس خاندان کا صرف ایک نو سال کا بچہ زندہ بچ پایا ہے جو ہسپتال میں داخل ہے۔ مرنے والوں میں 46 سالہ فزیوتھریپسٹ سلمان افضل، ان کی اہلیہ اور پی ایچ ڈی کی طالبہ 44 سالہ مدیحہ سلمان، نویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ یمنیٰ سلمان اور اُن کی 74 سالہ ضعیف دادی شامل ہیں۔


پاکستان کے وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ ایک دہشتگردی کا واقعہ اور کینیڈین معاشرے کا امتحان ہے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post