پکرا نے PACRA نے مارٹن ڈاؤ کی کو اے پلس اور اے ون درجہ بندی دے دی

پکرا نے PACRA نے مارٹن ڈاؤ کی کو اے پلس اور اے ون درجہ بندی دے دی

کراچی:  ریٹنگ ایجنسی  پاکرا نے ادویات ساز کمپنی مارٹن ڈاؤ مارکرلمیٹڈ کی طویل المدت ریٹنگ اے پلس اور قلیل المدت  اے ون درجہ بندی مقرر کی ہے۔ پاکرا نے مارٹن ڈاؤس کی مستقبل ریٹنگ کو بھی مستحکم قرار دیا ہے۔  مارٹن ڈاؤ پاکستان کی ادویات کی صنعت میں ایک قابل ذکر نام ہے جو 1951سے پاکستان میں شعبہ طب میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
مارٹن ڈاو مارکرلمیٹڈملک کے سب سے بڑے ادویات ساز ادارے مارٹن ڈاؤ گروپ کا حصہ ہے۔ کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز اور پیداوار کو توسیع دینے کا جارحانہ منصوبہ رکھتی ہے۔ ادویات سازی  میں جدید نئی اور جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعات کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تیار ہونے والی ادویات کو پوری دنیا میں برآمد کرنا بھی شامل ہے۔ 




گروپ منیجنگ ڈاریکٹر اور سی ای او مارٹن ڈاؤ  جاوید غلام محمد نے کہا کہ نصف صدی  سے ادویات سازی کے شعبے میں بلاتعطل خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرر ہے ہیں۔ مارٹن ڈاؤ کی تیار کردہ ادویات  پوری دنیا میں کروڑوں لوگوں کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار  ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ PACRA نے ہماری کمپنی کو  طویل المدت اے پلس اور قلیل المدت  اے ون پلس اورمستقبل کی درجہ بندی کو مستحکم  رکھا گیا ہے۔ یہ ریٹنگ ہمارے  ادارے کے اعلیٰ معیار کا اعتراف ہے۔ 

مارٹن ڈاو مارکر لیمیٹڈ  پاکستان میں مختلف النوع ادویات بناتی ہے۔ ملک میں تحقیق کی بنیاد پر تیار کئی گئی ادویات کو  بین الاقوامی ادویات ساز اداروں کے تعاون اورمعاہدوں کے تحت  متعارف کراتی ہے اور مقامی طور پر عالمی معیار کی برانڈیڈ جینیرک ادویات فروخت کرتی ہے۔ مارٹن ڈاؤ مارکر لمیٹڈ کی ادویات کراچی اور کوئٹہ میں قائم عالمی معیار کو فیکٹریوں میں کی جاتی ہے۔ یہ فیکٹریاں سی جی ایم پی سے تصدیق شدہ ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران کمپنی نے قابل ذکر ترقی کی ہے اور اب اس کا شمار ملک کی صف اوول کی دس بڑی ادویات ساز کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

مارٹن ڈاؤ گروپ پاکستان میں صحت کے شعبے میں ایک صف اول کا بین الاقوامی گر وپ ہے جو سو کے قریب برانڈ پاکستان میں متعارف کراچکا ہے اور اس کے 3000 ملازمین پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ 

مارٹن ڈاؤ کا نصب العین ہے کہ انسانی کاوشیں ہی ان کے ادارے کی ترقی کا راز ہیں اور اسے ممکن بنانے کیلئے ادارہ اپنے ملازمین کی  ہنر مندی کو اجاگر کرنے کیلئے تربیتی نشستوں اور دوسرے ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے جس سے پاکستان کی دواساز صنعت اور ملک کیلئے مستقبل کے راہ نما پیدا کرسکے۔کمپنی کا محور ایک توانا نتائج کی بنیاد پر مبنی کلچر اور ایسے منصوبے ہیں جو ملازمین کی فلاح و بہبود کی ضمانت دیتے ہوں۔ 

مارٹن ڈاؤ معاشرے میں بھی پائیدار منصوبوں کی سرپرستی کررہا ہے اور اس طرح معاشرے میں مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ ہماری مخیرانہ خدمات کمپنی کے بنیادی فلسفے کا حصہ ہیں اور ہمارا معاشرتی ذمہ داری کا ماڈل  ہماری اس سوچ سے جڑا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے کو واپس بھی کرنا ہے اور ہمارا  ہدف صحت تعلیم اور ماحول ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post