مولانا فضل الرحمان کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ ، کارکنان نے پھول پیش کئے
کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن شدید علیل ہوگئے تھے جنہیں کراچی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ صحت یابی کے بعد مولانا کو ہسپتال سے فارع کردیا گیا ہے۔ جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں پر ان کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، مولانا فضل الرحمان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔ لیکن ڈاکٹرز نے چند روز مزید مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم اب ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 4 جولائی کو سوات میں پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کریں گے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.